ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 14, 2025 10:03 AM | TRUMP-MODI FRIEND

printer

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کَل مصر کے شرم الشیخ میں منعقدہ سربراہ اجلاس میں اپنی تقریر کے دوران بھارت کی تعریف کی اور وزیراعظم نریندر مودی کو ایک بہت اچھا دوست قرار دیا۔

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کَل مصر کے شرم الشیخ میں منعقدہ سربراہ اجلاس میں اپنی تقریر کے دوران بھارت کی تعریف کی اور وزیراعظم نریندر مودی کو ایک بہت اچھا دوست قرار دیا۔ صدر ٹرمپ نے بھارت کو ایک عظیم ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اُن کے بہت اچھے دوست وزیراعظم نریندر مودی ملک کی قیادت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی نے شاندار کام کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے تعلقات کے سلسلے میں بھی امید ظاہر کی اور کہا کہ انہیں یقین ہے کہ دونوں ملک بہت اچھے طریقے سے ساتھ رہیں گے۔ صدر ٹرمپ کا یہ بیان اُس تاریخی امن معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد سامنے آیا ہے، جو غزہ میں اسرائیل اور حماس کی جنگ کے خاتمے کیلئے طے پایا۔ صدر ٹرمپ کا یہ بیان وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ  ٹیلی فون پر ہوئی گفتگو کے چند دن بعد سامنے آیا ہے، جس میں وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو تاریخی غزہ امن منصوبے کی کامیابی پر مبارکباد دی تھی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔