امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں وہائٹ ہاؤس میں آج وینزوئیلا کی اپوزیشن لیڈرMaria Corina Machado سے ملاقات کی۔ میٹنگ کے دوران محترمہ Machado نے امریکی صدر کو اپنا نوبل امن انعام پیش کیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر صدر ٹرمپ نے محترمہ Maria Corina Machado کو ایک عمدہ خاتون قرار دیا اور اپنا نوبل امن انعام انہیں پیش کرنے کے عمل کو ایک قابل تعریف جذبے سے تعبیر کیا۔
صدر کے ساتھ میٹنگ کے دوران محترمہ Maria Corina نے کہا کہ دونوں ملک جمہوریت کی طرف منتقلی کے حصول کیلئے تیزی سے آگے بڑھنے کیلئے تیار ہیں۔