امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اِس ہفتے لندن میں اُن کے ملک اور چین کے درمیان مذاکرات کے بعد چین کے ساتھ تجارتی سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔ تجارتی معاہدے کے ایک حصے کے طور پر چین، امریکہ کو نایاب earths upfront سپلائی کرے گا، جبکہ چین کے طلباء کو امریکہ کا ویزا ملے گا۔ Truth پر جاری سوشل میڈیا پوسٹ میں ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ چین امریکہ کو مکمل مقناطیس اور تمام ضروری نایاب زمینی عناصر فراہم کرے گا۔ البتہ انہوں نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ سمجھوتہ، صدر شي جنپنگ اور اُن کی جانب سے منظوری کے بعد ہی مکمل ہوگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہت عمدہ ہیں اور چین امریکہ سے درآمد کرنے والی اشیاء پر اُس کے موجودہ 10 فیصد ٹیرف کو برقرار رکھے گا، جبکہ امریکہ چین برآمدات پر 55 فیصد ٹیرف برقرار رکھے گا۔ دونوں ملکوں کے درمیان کئی ہفتوں سے بڑھتے ہوئے تناؤ کے بعد یہ اعلان سامنے آیا ہے۔ x
Site Admin | June 11, 2025 10:28 PM
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نایاب ارضیاتی معدنیات اور طلباء کے ویزا کے تعلق سے چین کے ساتھ ایک تجارتی سمجھوتے کا اعلان کیا ہے
