July 13, 2025 9:21 AM | US EU Tariff

printer

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو اور یوروپی یونین سے درآمدات پر 30 فیصد کا محصول نافذ کر دیا ہے، جس پر پہلی اگست سے عمل درآمد ہوگا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو اور یوروپی یونین سے درآمدات پر 30 فیصد کا محصول نافذ کر دیا ہے، جس پر پہلی اگست سے عمل درآمد ہوگا۔ نئے محصولات کا اعلان سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے الگ الگ خطوط میں کیا گیا ہے۔ یوروپی یونین کے لیے اپنے خط میں صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی تجارتی خصارہ ایک قومی سلامتی خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کلیدی تجارتی اتحادیوں کے ساتھ کئی ہفتوں تک مذاکرات کے بعد اِن محصولات کا اعلان کیا ہے۔

یوروپی یونین کے لیڈروں نے، 27 رکنی بلاک کے سامان پر 30 فیصد محصول نافذ کرنے کے امریکی فیصلے کی نکتہ چینی کی ہے۔ کل رات ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے یوروپی یونین اور میکسیکو کے تمام سامان پر 30 فیصد تک محصولات نافذ کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا، جس پر اگلے مہینے کی پہلی تاریخ عمل درآمد شروع ہوگا۔×