ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 26, 2025 9:41 PM

printer

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فڈرل ریزرو گورنر لیزا کُک کو اُن کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فڈرل ریزرو گورنر لیزا کُک کو اُن کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ انھوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم Truth سوشل پر پوسٹ کئے گئے ایک خط میں یہ اعلان کیا ہے۔
ٹرمپ نے گورنر لیزا کو عہدے سے ہٹائے جانے کی وجہ ابتدائی طور پر یہ بتائی ہے کہ اُن پر رہن سے متعلق دھوکہ دہی کے الزامات ہیں۔ میڈیا کی خبروں کے مطابق کُک کے خلاف، ٹرمپ اور اُن کی انتظامیہ کے ارکان نے اِن الزامات کے تحت حال ہی میں تفتیش شروع کی تھی۔
انصاف کے محکمے نے کہا ہے کہ وہ اُن دعووں کی تحقیقات کرے گا جو ابتدائی طور پر فڈرل ہائوسنگ فائنانس ایجنسی کے ڈائرکٹر Bill Pulte نے کئے تھے۔ ٹرمپ نے یہ قدم، کُک کی طرف سے یہ کہے جانے کے چند دن بعد اٹھایا ہے کہ وہ 7 رُکنی فیڈرل بورڈ سے اپنا استعفیٰ نہیں دیں گی۔ اگرچہ صدر ٹرمپ کی طرف سے اُن پر استعفیٰ دیئے جانے کیلئے دبائو بڑھتا جارہا ہے۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔