ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 5, 2025 2:40 PM

printer

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شکاگو میں ان حالات سے نمٹنے کیلئے 300 قومی گارڈ دستوں کی تعیناتی کو منظوری دے دی ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شکاگو میں ان حالات سے نمٹنے کیلئے 300 قومی گارڈ دستوں کی تعیناتی کو منظوری دے دی ہے، جو اُن کے مطابق، قابو سے باہر ہوتی ہوئی مجرمانہ سرگرمیاں ہیں۔
یہ اقدام شہر کے مضافاتی علاقے Broad-View میں امیگریشن حکام اور احتجاجیوں کے درمیان تصادم کے بعد کیا گیا ہے، جس کے دوران وفاقی ایجنسیوں نے ایک مسلح خاتون کو اس وقت گولی مار دی گئی جب انھوں نے اور دیگر مظاہرین نے اپنی گاڑیوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گاڑیوں سے ٹکرا دیا۔
Illinois کے گورنرJB Pritzker اور دیگر ڈیموکریٹک لیڈروں نے اِس تعیناتی کی مذمت کی ہے اور الزام لگایا ہے کہ صدر ٹرمپ ایک بحران پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اِس کے ساتھ ہی انہوں نے اِسے ”اختیارات کا بیجا استعمال“ قرار دیا ہے۔