ملکِ شام میں داعش، IS کے بندوق بردار کے ساتھ گولی باری میں دو امریکی فوجیوں اور ایک مترجم امریکی شہری کی موت ہو گئی ہے۔ امریکی سینٹرل کمان نے یہ اطلاع دی ہے۔ حکام نے بتایا کہ حملے میں عملے کے تین اراکین زخمی بھی ہوئے ہیں اور بندوق بردار کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ یہ امریکہ اور شام کے خلاف ایک ISIS حملہ تھا، جس کا بیحد سخت جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تین زخمی امریکی فوجیوں کی حالت بہتر ہے۔ ملکِ شام میں بشارالاسد حکومت کے سقوط کے بعد یہ پہلی امریکی اموات ہیں۔
ملکِ شام کی حکومت نے حملے کی مذمت میں بیان جاری کیا ہے۔ شام کے سرکاری نیوز نے خبر دی ہے کہ اس حملے میں شام کے دو فوجی ملازمین زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ×