امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دفاع کے محکمے، جو اب ڈپارٹمنٹ آف وار کے نام سے جانا جاتا ہے، کو ہدایت دی ہے کہ وہ چین اور روس کی سطح کے برابر کے نیوکلیائی ہتھیاروں کے تجربات پھر سے شروع کرے۔ ایک ٹروتھ سوشل پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ دیگر ملکوں کے تجربات کے پروگرام کی وجہ سے انہوں نے ڈپارٹمنٹ آف وار کو ہدایت دی ہے کہ وہ نیوکلیائی ہتھیاروں کے تجربات پھر سے شروع کرے، صدر ٹرمپ کی اس ہدایت پر فوراً عمل ہوگا۔ صدر ٹرمپ کا سوشل پوسٹ آج صبح جنوبی کوریا میں صدر ٹرمپ کی چینی صدر Xi Jinping سے ملاقات سے ایک گھنٹے پہلے سامنے آیا ہے۔ 2019 کے بعد سے دونوں لیڈروں کے درمیان یہ پہلی میٹنگ ہے۔
صدر ٹرمپ کا فیصلہ روسی صدر ولادیمیر پتن کے اُس بیان کی روشنی میں سامنے آیا ہے، جس میں پتن نے کہا تھا کہ روس نے اپنے منفرد نیوکلیائی صلاحیت والے Burevestnik Cruise میزائل کا کامیابی کے ساتھ تجربہ کیا ہے، جسے کریملن نے ملک کی قومی سلامتی کو یقینی بنانے کی کوششوں کا ایک حصہ قرار دیا ہے۔×