May 12, 2025 3:11 PM

printer

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے داؤں کی قیمتوں میں    30 سے 80 فیصد کی کمی کر کے شہریوں کو زیادہ قیمتوں سے نجات دلائیں گے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ ملک میں تشخیص کی جانے والی داؤں کی قیمتوں میں    30 سے 80 فیصد کی کمی کر کے امریکی شہریوں کو ادویات کی زیادہ قیمتوں سے نجات دلائیں گے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر صدر ٹرمپ نے آج اس سلسلے میں حکمنامے پر دستخط کرنے کا وعدہ کیا۔

انہوں نے امریکی صارفین کے کئی سالوں کی مایوسی کا بھی حوالہ دیا۔ ان برسوں کے دوران امریکی شہریوں نے دیگر ملکوں کے لوگوں کے مقابلے نمایاں طور پر دواؤں کی زیادہ قیمتیں ادا کیں۔ نئی پالیسی سے توقع ہے کہ امریکہ میں فروخت ہونے والی دواؤں کی قیمت کسی دوسرے ملک میں، اُسی دوا کیلئے ادا کی جانے والی سب سے کم قیمت کے برابر ہوگی۔ اس کیلئے ملک کی پسندیدہ پالیسی متعارف کرائی جائے گی۔ امریکی صدر نے دوا ساز کمپنیوں پر یہ الزام بھی لگایا ہے کہ وہ مہنگائی کے جواز کیلئے تحقیق و ترقی کے اخراجات کا حوالہ دے کر امریکیوں کا استحصال کررہی ہیں۔ اس اقدام سے امریکہ میں کینسر کے علاج اور اِنجکشن کیلئے دیگر ادوایات کی قیمتوں میں کمی آنے کی توقع ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔