March 5, 2025 3:06 PM

printer

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوابی محصولات کا اعلان کیا ہے، جن کا اطلاق 2 اپریل سے ہوگا۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوروپی یونین، چین، برازیل، بھارت اور جنوبی کوریا کی جانب سے زیادہ محصول عائد کرنے پر نکتہ چینی کرتے ہوئے اپنی انتظامیہ کی تجارتی پالیسی کے تحت جوابی محصولات کا اعلان کیا ہے۔ یہ جوابی محصولات 2 اپریل سے نافذ ہوں گے۔ کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے افتتاحی خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم بھی اُن پر اُتنا ہی ٹیکس عائد کریں گے، جتنا وہ ہم پر کریں گے۔ جناب ٹرمپ نے مزید کہا کہ دیگر ملکوں نے دہائیوں تک محصولات کو ہمارے خلاف استعمال کیا اور اب اُن ممالک پر ٹیکس نافذ کرنے کا ہمارا وقت ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ یوروپی یونین، چین، برازیل، بھارت، میکسیکو، کینیڈا اور دیگر کئی ممالک ہمارے مقابلے ہم پر زبردست ٹیکس عائد کرتے ہیں، جو کہ بیحد غیر منصفانہ ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔