December 30, 2025 9:55 AM | TRUMP NETANYAHU MEET

printer

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی منصوبے کے اگلے مرحلے پر تبادلہئ خیال کے لئے فلوریڈا میں اسرائیل کے وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو سے ملاقات کی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کیلئے جنگ بندی منصوبے کے اگلے مرحلے پر بات چیت کرنے کیلئے اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو سے اپنی فلوریڈا کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے وزیرِ اعظم نیتن یاہو کو دورِ جنگ کا ایک وزیرِ اعظم قرار دیا اور اسرائیل کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ حماس کو اپنے غزہ امن منصوبے کے دوسرے مرحلے میں داخل ہونے کے لیے اسلحہ ترک کرنے کیلئے بہت کم وقت دیا جائے گا، اور اسرائیل نے اس منصوبے پر سو فیصد عمل کیا ہے۔

اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکی صدر کے ساتھ اپنی ملاقات کو انتہائی نتیجہ خیز قرار دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے مغربی ایشیا میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ان کی قیادت نے اس خطے میں امریکہ کی شمولیت سے متعلق سابقہ تصورات کو بدل کر رکھ دیا ہے۔