امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فلیپنس کے اُن کے ہم منصب Ferdinand Marcos جونیئر کے ساتھ وہائٹ ہاؤس میں کَل رات ہوئی ملاقات کے بعد امریکہ اور فلپنس نے تجارتی سمجھوتہ مکمل کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جناب ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اور فلپنس نے تجارتی سمجھوتہ مکمل کرلیا ہے جہاں فلیپنس، امریکہ کے ساتھ اپنے بازار کھول دے گا۔ انھوں نے کہا کہ تجارتی سمجھوتے کے تحت فلپنس، 19 فیصد محصولات ادا کرے گا۔ اِس دوران جناب مارکوس نے کہا کہ اُن کے دو طرفہ تعلقات‘ دونوں ممالک کے درمیان اہم شراکت داری میں بدل گئے ہیں۔x