ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 1, 2025 3:08 PM

printer

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بہت سے ملکوں پر محصولات لاگو کئے ہیں، جن میں بھارت پر 25 فیصد محصول شامل ہے، جو 7 اگست سے عائد ہوجائے گا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کَل ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کئے ہیں، جس کے تحت بھارت اور 27 رُکنی یوروپی یونین سمیت بہت سے ملکوں پر، اور زیادہ محصولات لاگو کردیئے گئے ہیں۔ اس ایگزیکٹو آرڈر کو ”دو طرفہ محصول کی شرحوں میں مزید ترمیم“ کا عنوان دیا گیا ہے اور یہ 7 اگست سے یعنی اپنے جاری ہونے کے 7دن بعد لاگو ہوجائے گا۔
اس آرڈر کے تحت محصولات کی یہ شرحیں بڑھ کر 41 فیصد تک پہنچ جائیں گی۔ محصول میں یہ اضافہ، بقول اُن کے غیر منصفانہ تجارتی خساروں اور قومی سلامتی کو درپیش خطرات کو دور کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
محصولات میں یہ اچانک اضافہ، شام پر 41 فیصد، لاؤس اور میانما پر 40 فیصد، سوئٹزرلینڈر پر 39 فیصد، عراق، سربیا اور کینیڈا پر 33 فیصد عائد کیا گیا ہے۔ نئے ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق بھارت کو 25 فیصد محصول کا سامنا ہے، جبکہ پاکستان پر 19 فیصد محصول لاگو کیا گیا ہے۔