December 23, 2025 9:30 AM

printer

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک گولڈن Fleet کے اپنے ویژن کے حصے کے طور پر ایک نئے اور بڑے جنگی جہاز کی تعمیر کیلئے امریکی بحریہ کے واسطے ایک منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک گولڈن Fleet کے اپنے ویژن کے حصے کے طور پر ایک نئے اور بڑے جنگی جہاز کی تعمیر کیلئے امریکی بحریہ کے واسطے ایک منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ فلوریڈا میں اپنے Mar-a-Lago Resort میں جناب  ٹرمپ نے کہا کہ یہ سب سے تیز، سب سے بڑا جنگی جہاز ہوگا اور اب تک بنایا گیا کسی جنگی جہاز کے مقابلے سوگنا زیادہ طاقتور ہوگا۔ دوسری جنگ عظیم کے دوران، جنگی جہاز کی اونچائی سب سے زیادہ تھی اور سب سے بڑا امریکی جنگی جہاز Iowa-Class کا وزن تقریباً 60 ہزار ٹن تھا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی بحریہ اُن کے ساتھ ان جہازوں کے ڈیزائن میں رہنمائی کرے گی، کیونکہ وہ بہت ہی مثبت سوچ رکھنے والے شخص ہیں۔×