امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان ہر ایک سے فوری طور پر تہران کو خالی کرنے کی اپیل کی ہے، تاہم صدر ٹرمپ نے اِس کی وضاحت نہیں کی ہے۔ ایران کی راجدھانی تہران میں تقریباً ایک کروڑ افراد رہائش پذیر ہیں۔ ٹرمپ نے Truth سوشل پر لکھا کہ ایران نیوکلیائی اسلحہ نہیں رکھ سکتا۔ وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے ایرانیوں کو فوری طور پر تہران سے نکل جانے کا مطالبہ ایران کے لیے سفارتی مذاکرات میں داخل ہونے کی فوری ضرورت کو ظاہر کرتا ہے۔ وہائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازعے کے سبب امریکی صدر جی 7 سربراہ کانفرنس کے سلسلے میں کینیڈا کا اپنا دورہ مختصر کردیں گے۔
اِس دوران اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے کے سربراہ نے ایران کی یورینئم افزودگی کی سب سے بڑی تنصیب کو بڑا نقصان پہنچانے کی تصدیق کی ہے۔
ایران نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری مداخلت کرے اور اسرائیل کے فضائی حملوں کو ختم کرنے میں مدد کرے، جو کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران کافی بڑھ گئے ہیں۔x