امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امن سے متعلق اُس نئے بورڈ کے ارکان کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے، جو غزہ جنگ ختم کرنے کی خاطر اُن کے 20 نکاتی امن منصوبے کے دوسرے مرحلے کی رہنمائی کریں گے۔ یہ بورڈ غزہ میں حکمرانی، علاقائی تعاون، از سرنو تعمیر، سرمایہ کاری مالی معاونت اور طویل مدتی استحکام سے متعلق اقدامات کی نگرانی کرے گا۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر، صدر ٹرمپ کے خصوصی نمائندے Steve Witkoff عالمی بینک کے صدر Ajay Banga، ٹرمپ کے داماد Jared Kushner،Apollo Global Management کے CEO Marc Rowan اور امریکہ کے قومی صلامتی کے نائب مشیر Robert Gabriel اس بورڈ میں شامل ہیں۔ صدر ٹرمپ اس بورڈ کے چیئرمین ہوں گے، جبکہ مشیر اعلیٰ Aryeh Lightstone اور Josh Gruenbaum اس کے امومی حکمت عملی اور آپریشنس کی نگرانی کریں گے۔×