امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ جو ممالک ایران کے ساتھ تجارتی روابط رکھیں گے، انہیں امریکہ کی جانب سے معاشی جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب ٹرمپ نے کہا کہ جو ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ کاروبار کرے گا، اسے امریکہ کے ساتھ ہونے والی ہر طرح کی تجارت پر 25 فیصد محصول کا سامنا کرنا پڑے گا، جو کہ فوری طور پر نافذ العمل ہے۔ اس دوران میڈیا کے ساتھ بات چیت میں امریکہ کی پریس سکریٹری Karoline Leavitt نے کہا کہ ٹرمپ، ایران سے سفارتی پیغام کے امکانات تلاش کرنے میں یقین رکھتے ہیں، اگرچہ تہران سے آنے والے سرکاری بیانات اس سے مختلف ہیں، جو امریکہ کو نجی طور پر موصول ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر ٹرمپ فوجی طاقت کا استعمال کرنے سے نہیں ہچکچائیں گے۔ دوسری طرف ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان Esmaeil Baghaei نے کہا کہ ایران کی مسلح فورسز ملک کا دفاع کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے امریکہ اور اسرائیل پر بیرونی مداخلت کے ذریعہ بدامنی کو ہوا دینے کا الزام لگایا۔×