ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 8, 2025 2:54 PM

printer

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی افریقہ میں اِس سال کی G20 سمٹ میں کوئی امریکی افسر شرکت نہیں کرے گا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی افریقہ میں اِس سال کی G20 سمٹ میں کوئی امریکی افسر شرکت نہیں کرے گا۔ انہوں نے ملک کے اقلیتی سفید فام کسانوں کے تئیں بدسلوکی کے الزامات کا ذکر کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے جنوبی افریقہ کی حکومت پر تشدد، ہلاکتوں اور غیر قانونی طور پر زمین ہتھیانے کے الزامات عائد کیے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کے بجائے وہ میامی میں 2026 کے G20 سمٹ کی میزبانی کے لیے پُر امید ہیں۔

امریکی صدر نے اس سے پہلے تصدیق کی تھی کہ وہ بذاتِ خود اس سمٹ میں شرکت نہیں کریں گے، جس میں دنیا کی سب سے بڑی اور اُبھرتی ہوئی معیشتوں کے رہنماء یکجا  ہو رہے ہیں۔

اُن کا یہ فیصلہ ایک بڑے عالمی فورم کے، سفارتی طور پر بائیکاٹ کیے جانے کا عکاس ہے اور اس سے جنوبی افریقہ کے خلاف اُن کے بڑھتے ہوئے ٹکراؤ کے موقف کا بھی عکاس ہے۔ جنوبی افریقہ کی حکومت نے ان الزامات کی تردید کی ہے اور اشارہ دیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے سفید فام لوگ، سیاہ فام اکثریت سے زیادہ بہتر معیار کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔