امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت پر، روسی تیل خریدنے کی وجہ سے شدید محصولات عائد کرنے کے اُس کے فیصلہ سے، بھارت کے ساتھ اُس کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی ہے، اگرچہ امریکہ نے، جاری تجارتی مذاکرات کے بارے میں مثبت رائے ظاہر کی ہے۔
ایک پرائیویٹ ٹی وی چینل پر ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ بھارت پر 50 فیصد محصولات کو لاگو کرنا کوئی آسان کام نہیں تھا جو امریکہ کے لیے بڑا معاملہ تھا۔ انھوں نے یہ رائے زنی یوکرین میں تنازع جاری رکھنے پر روس کے خلاف امکانی کارروائی کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ظاہر کی۔