امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج کہا ہے کہ چین پر محصولات 57 فیصد سے کم کرکے 47 فیصد کردیئے جائیں گے۔ صدر ٹرمپ نے جنوبی کوریا کے شہر Busan میں چینی صدر Xi Jinping کے ساتھ میٹنگ کے بعد یہ بیان دیا ہے۔ چین، امریکہ سے فوری طور پر سویابین کی خریداری شروع کردے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کمیاب معدنیات کے امور طے کرلئے گئے ہیں اور چین سے کمیاب معدنیات کی برآمدات پر کوئی اور زیادہ رکاوٹ نہیں ہوگی۔ امریکی صدر نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ چین پر Fentanyl سے متعلق محصولات اب 20 فیصد سے گھٹاکر 10 فیصد کردیئے جائیں گے۔
اس سے پہلے صدر ٹرمپ نے امریکہ میں دوا کیلئے کیمیاوی اجزاء کی آمد کو روکنے کے اقدامات کے طور پر چین سے درآمد کئے جانے والے Fentanyl پر محصولات کی شرح 20 فیصد کر دی گئی تھیں۔ اسی دوران چینی صدر Xi Jinping نے کہا ہے کہ چین کی ترقی اور استحکام امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے امریکہ کو پھر سے عظیم بنانے کے ویژن کے ساتھ جاری رہے گی۔ Xi Jinping نے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کی کامیابی اور ایک ساتھ خوشحالی میں مدد کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔ Xi Jinping نے یہ بھی کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہے تاکہ چین – امریکہ تعلقات کیلئے ایک مضبوط بنیاد ڈالی جاسکے اور دونوں ملکوں کی ترقی کیلئے ایک مضبوط اور سازگار ماحول تیار کیا جاسکے۔x