امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے، Kyiv پر روس کی طرف سے کئے گئے حالیہ میزائل حملوں پر غیراطمینانی کا اظہار کیا ہے۔ اِن حملوں میں کم سے کم 12 لوگ ہلاک اور 90 زخمی ہوگئے۔
ٹرمپ نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے حملے روکنے کیلئے کہا ہے۔ اگرچہ انھوں نے روس کے خلاف کسی طرح کے فوری اضافی اقدامات کے بارے میں کچھ کہنے سے گریز کیا۔
امریکی صدر نے زور دے کر کہا کہ اُن کی انتظامیہ دونوں ملکوں پر خاطر خواہ دباؤ ڈال رہی ہے تاکہ جنگ کا خاتمہ کیا جاسکے۔
اِسی دوران ٹرمپ کے خصوصی ایلچی Steve Witkoff آج دیر گئے ماسکو میں صدر پوتن سے ملاقات کریں گے تاکہ کسی حل کی جانب ممکنہ اقدامات پر بات چیت کی جاسکے۔