امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اُن ملکوں پر تجارتی محصولات عائد کرنے کی دھمکی دی ہے، جو گرین لینڈ پر قبضہ کرنے کے، امریکہ کے منصوبے کے مخالف ہیں۔ وہائٹ ہاؤس میں ایک میٹنگ کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ گرین لینڈ کو، قطب شمالی میں، روس اور چین کی بڑھتی ہوئی موجودگی سے بچانا ضروری ہے۔
البتہ ڈنمارک اور گرین لینڈ میں اِس نیم خودمختار خطے کو فروخت کرنے کے، امریکی صدر کے مطالبے کو مسترد کردیا ہے اور نیٹو کے بہت سے اتحادی ملکوں نے خطے میں سکیورٹی کو مضبوط بنا کر ڈنمارک کی حمایت کی ہے۔
اِسی دوران روس نے کہا ہے کہ گرین لینڈ کو قبضے میں لینے کا اُس کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اُس نے اِس معاملے پر مغربی ملکوں کی نکتہ چینی کی ہے۔×