ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 17, 2025 10:23 AM | PM Trump

printer

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے، وزیر اعظم نریندر مودی کو اُن کے 75 ویں یومِ پیدائش پر مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت، بھارت-امریکہ جامع عالمی دفاعی شراکت داری کو آگے بڑھانے کا پابند ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ جناب ٹرمپ نے، جناب مودی کو اُن کے یومِ پیدائش پر مبارکباد دی۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ جناب ٹرمپ کی طرح وہ بھی، بھارت-امریکہ جامع اور عالمی شراکت داری کو نئی اونچائیوں تک لے جانے کے پابند ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ بھارت، یوکرین تنازع کے ایک پُر امن حل کی جانب جناب ٹرمپ کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔×