ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 14, 2025 9:43 AM | GAZA PEACE DEAL

printer

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصر، قطر اور ترکی کے رہنماؤں نے لڑائی ختم کرانے اور غزہ میں امن قائم کرنے کیلئے ایک اعلانیے پر دستخط کیے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیز مصر، قطر اور ترکی کے رہنماؤں نے کَل رات مصر کے ساحلی تفریحی مقام شرم الشیخ میں منعقدہ سربراہ اجلاس میں غزہ میں جنگ ختم کرنے اور امن قائم کرنے کیلئے ایک اعلانیے پر دستخط کئے۔ یہ دستخط امن سربراہ اجلاس کے دوران کئے گئے۔ مذکورہ چاروں رہنماؤں نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی سمجھوتے کے ضامن کے طور پر کردار ادا کیا۔ یہ سمجھوتہ، جو رواں ہفتے کے اوائل میں طے پایا تھا، صدر ٹرمپ کے وسیع تر علاقائی امن منصوبے کا ایک اہم حصہ ہے۔ سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ پوری دنیا اور مشرق وسطیٰ کیلئے ایک شاندار دن ہے۔ انہوں نے علاقائی رہنماؤں کا، اُن کے تعاون کیلئے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سبھی لوگ بے حد خوش ہیں۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہوں نے اس سے پہلے بھی بڑے سمجھوتے کئے ہیں، تاہم یہ سمجھوتہ راکٹ کی طرح تیزی سے کامیاب ہوا ہے۔ انہوں نے مشرق وسطیٰ میں تیسری  عالمی جنگ کے امکانات کو رَد کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہونے جارہا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ کی جنگ ختم ہوچکی ہے اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر وافر مقدار میں امداد پہنچ رہی ہے۔ اس سربراہ اجلاس میں 30 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی اداروں کے رہنما اور نمائندے شریک ہوئے، جن میں بھارت، برطانیہ، فرانس، جرمنی، کینیڈا، سعودی عرب، یوروپی یونین اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔×