امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ”Big Beautiful Bill“کو سینٹ میں اہم ووٹنگ کے دوران منظوری مل گئی ہے۔ مذکورہ بل 49 کے مقابلے 51 ووٹ کی حمایت کے ساتھ منظور کر لیا گیا۔ اب اس بل پر اگلے دور کی ووٹنگ ہوگی۔ امریکی صدر نے سینٹ میں منظوری کا یہ کہتے ہوئے خیرمقدم کیا ہے کہ یہ ریپبلکن پارٹی کی ایک بڑی کامیابی ہے۔ مذکورہ بل ٹیکس کٹوتی اور اخراجات کے ضمن میں ٹرمپ کی کوششوں کا حصہ ہے۔
مذکورہ بل میں امریکی صدر کی، ایمیگریشن، سرحد، ٹیکس کٹوتی اور فوجی ترجیحات اور پالیسیوں کے لیے فنڈز پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
اس کی رو سے صدر ٹرمپ کے عہدے کی پہلی معیاد کے دوران نافذ کی گئی 2017 کی ٹیکس کٹوتی میں توسیع کی بھی گنجائش ہے، جس میں دیگر ٹیکسوں میں کٹوتی اور ایمیگریشن کے معاملے پر کارروائی کے حصے کے طور پر سرحدی سکیورٹی اور فوج پر اخراجات کو تقویت پہنچانے کی بات کہی گئی ہے۔×