امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئے محصولات کے اعلانات کے بعد، جس کے سبب قیمتیں بڑھنے اور امریکہ اور بیرونی ممالک پر بوجھ بڑھنے کی پیشگوئی کی جارہی ہے، عالمی حصص بازار میں گراوٹ آئی ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل نے خبر دی ہے کہ امریکی بازار کو 27 کھرب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ امریکہ کی بڑی کمپنیوں پر مشتمل S&P 500 میں چار اعشاریہ آٹھ فیصد کی گراوٹ آئی، جو 2020 میں کووڈ کے سبب معیشت کے متاثر ہونے کے بعد سے سب سے خراب دن رہا۔ اس سے قبل دن میں ایشیاء سے لے کر یورپ تک بازاروں میں گراوٹ آئی۔Dow Jones تقریباً چار فیصد کمی کے ساتھ بند ہوا، جبکہ Nasdaq میں اندازاً چھ فیصد کی کمی آئی۔ تیل کی قیمت فی بیرل دو امریکی ڈالر سے زیادہ گِرگئی۔×
Site Admin | April 4, 2025 9:32 AM | US-TARIFFS IMPACTS
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے بڑے نئے محصولات کے اعلان کے بعد عالمی شیئر بازاروں میں گراوٹ دیکھنے میں آئی۔