امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ وینیزوئیلا کی اپوزیشن لیڈر Maria Corina Machado سے آج واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس میں ملاقات کرنے کیلئے تیار ہیں۔
ایسا سمجھا جاتا ہے کہ Maria Machado کی سیاسی پارٹی نے 2024 کے انتخابات میں بڑے پیمانے پر جیت حاصل کی تھی، جسے اس وقت کے صدر Nicolas Maduro نے مسترد کردیا تھا، جنہیں امریکہ نے اس مہینے گرفتار کرلیا ہے۔
اس سے پہلے، ٹرمپ نے وینیزوئیلا کی باگ دوڑ سنبھالنے کیلئے Machado کی اہلیت کو مسترد کردیا تھا۔ ٹرمپ اور ان کے مشیروں نے کارگزار صدر Delcy Rodriguez کے ساتھ کام کرنے کے سلسلے میں خواہش کا اشارہ دیا ہے، جو Maduro کی حکومت میں نائب صدر تھے۔