امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے 150 سے زیادہ ملکوں اور خطوں میں محصول کی یکساں شرحیں نافذ کرنے کے ایک منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ سبھی کیلئے یکساں ہوگا۔ اِس نئے اقدام کے تحت، جو ممالک شامل ہوں گے، صدر ٹرمپ نے، انہیں چھوٹے ممالک قرار دیا ہے اور اِن میں وہ شامل ہیں، جو امریکہ سے زیادہ تجارت نہیں کرتے۔ اِس دوران جاپان سے متعلق صدر ٹرمپ نے کہا کہ بات چیت جاری ہے لیکن انہوں نے نتائج پر شبہ کا اظہار کیا۔ اپریل کے مہینے میں ٹرمپ انتظامیہ نے، اُن معیشتوں پر 10 فیصد بنیادی محصول عائد کیا تھا، جو دو طرفہ معاہدوں کے تحت نہیں آتی ہیں۔ x
Site Admin | July 17, 2025 3:27 PM
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے 150 سے زیادہ ملکوں اور خطوں میں محصول کی یکساں شرحیں نافذ کرنے کے ایک منصوبے کا اعلان کیا ہے