امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوروپی یونین – EU سے کہا ہے کہ وہ روس سے سب سے زیادہ تیل خریدنے والے ملکوں، بھارت اور چین پر، 100 فیصد تک محصول عائد کرے۔ امریکہ پہلے ہی 50 فیصد محصول عائد کرچکا ہے اور اب اُس نے یوروپی یونین سے کہا ہے کہ وہ یوکرین میں جنگ ختم کرانے کی غرض سے روس پر دباؤ بڑھانے سے متعلق اپنی نام نہاد اجتماعی کوشش کے حصے کے طور پر، بھارت پر وسیع محصولات عائد کرے۔
امریکی صدر نے آج واشنگٹن میں امریکہ اور EU کے سینیئر عہدے داروں کی ایک میٹنگ طلب کرکے یہ مطالبہ کیا ہے۔ بھارت اور چین پر 100 فیصد محصول عائد کیا جانا، روس کے صدر ولادیمیر پوتن پر وباؤ ڈالنے کی ایک ترکیب بتائی جاتی ہے اور یہ اقدام، ٹرمپ کی جانب سے روس کو یوکرین جنگ ختم کرنے کی غرض سے کوئی سمجھوتہ کرنے کی 50 دن کی مہلت دینے کے بعد کیا گیا۔
Site Admin | September 10, 2025 3:03 PM
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے یوروپی یونین سے کہا ہے کہ وہ روس سے تیل خریدنے کی بنا پر بھارت سمیت مختلف ملکوں پر 100 فیصد محصول عائد کرے
