امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین، نیٹو اور امریکہ کی فوجی مدد سے روس سے اپنی زمین واپس حاصل کر سکتا تھا۔ اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ کِیف، لڑائی لڑنے اور یوکرین کی اپنی اصل حالت کو بحال کرنے کی پوزیشن میں تھا۔ ٹرمپ کے موقف میں یہ تبدیلی یوکرین کے صدر وولودومیر زیلنسکی سے دوطرفہ ملاقات کے بعد ہوئی ہے۔ زیلنسکی نے جناب ٹرمپ کے موقف میں اس تبدیلی کا خیر مقدم کیا ہے۔ جناب ٹرمپ کے اس بیان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے دوران یکجا ہوئے کئی یوروپی رہنماؤں اور سفارتکاروں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ اُن کے نظریات تبدیل ہوئے ہیں، کیونکہ وہ فوجی اور اقتصادی صورتحال کو پوری طرح سمجھنے کی شروعات کر رہے تھے۔ انہوں نے روس کو سنگین معاشی مسائل کا شکار کاغذی شیر قرار دیا۔ ٹرمپ نے جنگ کے میدان میں اپنے چھوٹے سے پڑوسی کو شکست دینے میں ناکام رہنے پر روس کی نکتہ چینی بھی کی۔×
Site Admin | September 24, 2025 10:18 AM | Trump Ukraine
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ NATO، روس کے کنٹرول والے یوکرین کے علاقے کو واپس حاصل کرنے میں، یوکرین کی مدد کر سکتی ہے۔