امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے روس سے تیل خریدنے والے ملکوں پر محصول میں اضافے کے تعلق سے ایک فیصد بھی ذکر نہیں کیا۔ انہوں نے وہائٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ بات کہی۔ جب اُن سے روس سے اینرجی خریدنے والے ملکوں پر 100 فیصد محصول عائد کرنے کے بارے میں پوچھا گیا تو صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایک فیصد بھی ایسا نہیں کہا، لیکن وہ کچھ ایسا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج روس کے ساتھ امریکہ کی میٹنگ ہونے والی ہے اور دیکھنا یہ ہے کہ اس میں کیا ہوتا ہے۔
اِدھر اقوام متحدہ میں، امریکہ کی سابق سفیر Nikki Haley نے روس سے تیل درآمد کرنے والے ملکوں پر محصول میں بہت زیادہ اضافہ کرنے کے صدر ٹرمپ کے اعلان پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ وہ بھارت جیسے مضبوط اتحادی ملک کے ساتھ تعلقات خراب نہ کریں۔×
 
									