امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے قریبی ساتھی Sergio Gor کو، بھارت میں امریکہ کا نیا سفیر مقرر کیا ہے۔ وہ بھارت کے سفیر کے علاوہ جنوبی اور وسطی ایشیاء کیلئے امریکہ کے خصوصی ایلچی بھی ہوں گے۔ Truth سوشل پر ایک پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے خطّے کیلئے، انہیں کسی اپنے بھروسے مند شخص کی ضرورت تھی، جو ان کے ایجنڈے کو عملی جامہ پہنا سکے اور امریکہ کو دوبارہ عظیم بنانے میں معاون ثابت ہو۔ گور (Gor)/، Eric Garcetti کی جگہ لیں گے، جو 11 مئی 2023 سے اس سال 20 جنوری 2025 تک بھارت میں امریکہ کے سفیر رہے تھے۔×
Site Admin | August 23, 2025 3:09 PM
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے قریبی ساتھی Sergio Gor کو، بھارت میں امریکہ کا نیا سفیر مقرر کیا ہے۔
