امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اِس بات کی تصدیق کی ہے کہ کناڈا اور میکسیکو کے سامان اور اشیاء پر محصول منصوبے کے مطابق عائد کیا جائے گا۔ انہوں نے وہائٹ ہاؤس میں نامہ نگاروں کو بتایاکہ کناڈا اور میکسیکو کی اشیاء پر 25 فیصد محصول آج سے نافذ ہونا شروع ہوجائے گا۔ صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہاکہ تجارتی مذاکرات کے تعلق سے میکسیکو یا کناڈا کیلئے اب کوئی گنجائش نہیں رہ گئی ہے۔ اِس اعلان کے بعد امریکہ کے شیئربازاروں میں گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے۔ اِدھر چین سے آنے والی اشیاء پر بھی 10 فیصد ٹیکس کا سلسلہ جلد شروع ہونے کا امکان ہے۔اِس کا مطلب یہ ہے کہ امریکہ اپنے تین سب سے بڑے تجارتی ساجھیدار ملکوں کیلئے تجارتی لین دین کی قیمت میں اضافہ کر رہاہے۔ تینوں ملک پہلے ہی یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ اِن محصولات کے تناظر میں امریکہ کے خلاف جوابی محصول عائد کریں گے۔ اِس طرح ایک وسیع تر تجارتی محاذ آرائی کا امکان بڑھ گیا ہے۔
Site Admin | March 4, 2025 9:24 AM
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اِس بات کی تصدیق کی ہے کہ کناڈا اور میکسیکو کے سامان اور اشیاء پر محصول منصوبے کے مطابق عائد کیا جائے گا