ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

September 21, 2025 3:03 PM

printer

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے افغانستان میں بگرام کے فضائیہ کے اڈے کا کنٹرول پھر سے حاصل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ طالبان نے امریکہ کے دعوے کو مسترد کردیا ہے

افغانستان کے عہدیداروں نے بگرام ایئر بیس کو پھر سے بازیاب کرانے سے متعلق امریکی دھمکیوں کو فوری طور پر مسترد کردیا ہے اور زور دے کر کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی دوبارہ فوجی موجودگی کی کسی بھی کوشش کی سخت مزاحمت کی جائے گی۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس کے پہلے نائب ملّا Tajmir جوّاد نے کلیدی نوعیت کے فضائی اڈّے کو دوبارہ اپنے کنٹرول میں لینے سے متعلق امریکی بیان پر ردّعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت موجودہ نظام کو برقرار رکھے گی۔
اِس کے علاوہ افغانستان کے وزیر دفاع محمد یعقوب مجاہد نے بھی میڈیا سے کہا ہے کہ اگر امریکہ یہاں سے نہیں جانا چاہتا اور مزید اڈّوں کا مطالبہ کرتا ہے تو ہم مزید 20 سال تک لڑنے کے لیے تیار ہیں۔