ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 9, 2025 3:06 PM

printer

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس نے غزہ میں لڑائی روکنے اور یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی کیلئے امریکہ کی ثالثی والے امن منصوبے کے پہلے مرحلے سے اتفاق کرلیا ہے۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس نے غزہ میں لڑائی روکنے اور یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی کیلئے امریکہ کی ثالثی والے امن منصوبے کے پہلے مرحلے سے اتفاق کرلیا ہے۔ مصر میں شرم الشیخ کے مقام پر دن بھر کے سرگرم مذاکرات کے بعد صدر ٹرمپ کا یہ اعلان سامنے آیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سمجھوتے کے پہلے مرحلے میں غزہ سے اسرائیل کی مرحلے وار واپسی کے ساتھ ساتھ کئی فلسطینی قیدیوں کے عوض، اُن باقی سبھی افراد کی رہائی شامل ہے، جنہیں حماس نے یرغمال بنا رکھا ہے۔ صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی امن خاکے میں حماس کو غیرمسلح کرنے اور بین الاقوامی نگرانی میں غزہ کی تعمیرِ نو بھی شامل ہے۔ اسرائیل کے حکام، حماس اور اِس میں ثالثی کرنے والے قطر نے غزہ امن سمجھوتے کے ابتدائی مرحلے کی تصدیق کی ہے۔ اُدھر حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں لڑائی ختم کرنے کیلئے سمجھوتہ ہوگیا ہے اور اِس میں غزہ کے علاقے سے اسرائیل کی واپسی اور یرغمال بنائے گئے افراد اور قیدیوں کا تبادلہ شامل ہے۔ اسرائیل کے وزیرِ اعظم بن یامن نیتن یاہو نے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے اور اِسے اسرائیل کیلئے ایک بہت اہم دن سے تعبیر کیا ہے۔

اِدھر وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اِس سمجھوتے کا خیرمقدم کرتے ہوئے، امید ظاہر کی ہے کہ یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی اور غزہ کے لوگوں کیلئے انسانی ہمدردی کی امداد میں اضافے سے اِن لوگوں کو راحت ملے گی اور دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب مودی نے کہا کہ اِس سے اسرائیل کے وزیرِ اعظم بن یامن نیتن یاہو کی مضبوط قیادت کی عکاسی بھی ہوتی ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔