امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ آج رات اُن مختلف ملکوں پر محصول عائد کرنے کا اعلان کرنے والے ہیں، جو امریکی سازوسامان پر ڈیوٹی لگاتے ہیں۔ اِس اعلان کے بعد یہ بات صاف ہوگی کہ ٹرمپ انتظامیہ کن ملکوں اور شعبوں کو نشانہ بنائے گی کیونکہ وہ عالمی پیمانے پر ایک اعشاریہ دو ٹریلین ڈالر کے تجارتی نقصان کو کم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
وہائٹ ہاؤس کی ترجمان Karoline Leavit نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کے اعلان کے فوراً بعد جوابی اقدام کے طور پر محصولات کا نظام نافذالعمل ہو جائے گا، جبکہ Auto درآمدات پر 25 فیصد محصول کا نفاذ کل سے ہوگا۔×