April 2, 2025 3:22 PM

printer

امریکی صدر دونالڈ ٹرمپ آج سے نئے محصولات لاگو کریں گے۔ کل سے موٹر گاڑیوں کی درآمد پر 25 فیصد محصول نافذ ہوجائے گا۔

وہائٹ ہاؤس نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ آج نئے محصول عائد کریں گے۔ وہائٹ ہاؤس کی ترجمان Karline Leavitt نے کہا ہے کہ دوسرے ملکوں نے امریکی مال پر جس طرح کا محصول لگایا ہے، اُسی طرح کا محصول ٹرمپ انتظامیہ کے اعلان کے فوراً بعد نافذ ہوجائے گا۔ البتہ موٹر گاڑیوں کی درآمد پر کل سے 25 فیصد محصول لاگو ہوگا۔ اس سے پہلے جناب ٹرمپ نے 2 اپریل کو آزادی کا دن قرار دیا تھا، کیونکہ اُس دن امریکہ کو محصول کی وجہ سے غیر ملکی مال کے انحصار سے نجات مل جائے گی۔ انہوں نے کہا تھا کہ تمام ملکوں پر محصول عائد کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔