January 22, 2026 9:52 PM

printer

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےبین الاقوامی تصادم کاحل کرنےکیلئے بورڈ آف پیس نامی ایک چارٹر کااجراکیا ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج داووس میں عالمی اقتصادی فورم میں بورڈ آف Peace پینل کا باقاعدہ آغاز کئے جانے سے متعلق منشور پر دستخط کئے اور اسے عالمی تنازعات کے حل کے تئیں ایک اہم قدم قرار دیا۔ جناب ٹرمپ نے اسے ایک ولولہ انگیز دن قرار دیا اور کہاکہ اب دنیا میں امن قائم ہوگا۔ اپنے افتتاحی بیانات میں امریکی صدر نے کہاکہ ایک سال پہلے دنیا درحقیقت انتہائی کشیدگی سے دوچار تھی، لیکن اب کئی اچھی باتیں ہورہی ہیں اور دنیا بھر میں خطرات واقعی کم ہورہے ہیں۔ تقریباً 35 ملکوں نے شامل ہونے کا وعدہ کیا تھا، جبکہ 60 ملکوں کو دعوت دی گئی تھی۔ جناب ٹرمپ نے یہ تجویز بھی پیش کی کہ نیا ادارہ وہی رول ادا کرسکتا ہے جو اقوام متحدہ ادا کرتا رہا ہے۔ مبینہ طور پر موجودہ بین الاقوامی نظام پر اس کے ممکنہ اثرات پڑنے کے خدشات کے تناظر میں متعدد یوروپی اتحادی ممالک نے اس میں شامل ہونے سے انکار کردیا ہے۔ انگلینڈ نے یونین کو دعوت نامہ دیئے جانے سے متعلق تشویش کا حوالہ دیتے ہوئے اس سمجھوتے پر دستخط کرنے سے انکار کردیا۔ مستقل رکنیت کیلئے ممالک کو ایک ارب امریکی ڈالر کی رقم ادا کرنی ہوگی۔ عدم ادائیگی کی صورت میں ملکوں کو تین سال کی رکنیت دی جائے گی۔چارٹر میں جناب ٹرمپ کو مستقل چیئرمین نامزد کیا گیا ہے، خواہ وہ صدر رہیں یا نہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔