ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 6, 2025 9:49 PM

printer

امریکی سائنسداں Mary E. Brunknow اور Fred Ramsdell اور جاپان کے Shimon Sakaguchi کو جسم کے بیرونی مدافعتی نظام کی مزاحمت سے متعلق اہم دریافت کیلئے فزیولوجی یا میڈیسن کا نوبل انعام 2025 دیا گیا ہے

امریکی سائنسداں Mary E. Brunknow اور Fred Ramsdell اور جاپان کے Shimon Sakaguchi کو جسم کے بیرونی مدافعتی نظام کی مزاحمت سے متعلق اہم دریافت کیلئے فزیولوجی یا میڈیسن کا نوبل انعام 2025 دیا گیا ہے۔ سائنسدانوں کو یہ انعام یہ دریافت کرنے کیلئے دیا گیا ہے کہ کس طرح جسم کا مدافعتی نظام ہمیں ہزاروں مختلف جرثوموں سے بچاتا ہے، جو ہمارے جسم میں سرایت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
آج سویڈن کے اسٹاک ہوم میں ایک تقریب کے دوران نوبل کمیٹی کی طرف سے یہ اعلان کیا گیا۔ مذکورہ تینوں سائنسدانوں کو ریگولیٹری ٹی سیلز کی نشاندہی کرنے پر نوبل انعام سے نوازا گیا ہے، جو کہ مدافعتی نظام کو جسم کے اپنے خلیوں پر حملہ کرنے سے روکتے ہیں۔اس دریافت نے مختلف امراض، کینسر اور اعضاء کی پیوند کاری میں نئے علاج کی راہ ہموار کی ہے۔ 11 ملین سویڈش کرونر پر مشتمل اِس انعام کی رقم تینوں سائنسدانوں میں برابر تقسیم کی جائے گی۔ امریکہ میں مقیم Brunknow اور Ramsdell اور جاپان کے Sakaguchi نے اِس اہم دریافت کے سلسلے میں باہم تعاون کیا ہے۔اس دریافت نے جسم کے مدافعتی نظام میں ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے۔ ان کا کام اب طبی آزمائشوں اور دنیا بھر میں علاج و معالجے کی حکمتِ عملی کو متاثر کررہا ہے نیز اس سے مختلف امراض میں بہتر نتائج برآمد ہورہے ہیں۔