امریکی بحریہ کے ایک سابق اہلکار نے Michigan کے چرچ میں فائرنگ کرکے چار افراد کو ہلاک اور 8 کو زخمی کر دیا ہے۔ فائرنگ سے پہلے اُس نے اپنی گاڑی کو چرچ سے جاٹکریا۔ اُس نے چرچ میں آگ بھی لگائی۔ بعد میں پولیس کی جوابی کارووائی میں اُسے ہلاک کر دیا گیا۔ حملہ آور کی شناخت Thomas Jacob Sanford کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ عراق جنگ میں بھی حصہ لے چکا تھا۔
پولیس کے مطابق اُس نے جان بوجھ کر چرچ کو اُس وقت نشانہ بنایا جب وہاں سینکڑوں افراد دعائیہ جلسے کیلئے موجود تھے۔×