December 13, 2025 3:07 PM

printer

امریکی ایوانِ نمائندگان کے تین ارکان نے ایک قرارداد پیش کی ہے تاکہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے قومی ایمرجنسی کے اعلامیے کوپلٹا جاسکے

امریکی ایوانِ نمائندگان کے تین ارکان نے ایک قرارداد پیش کی ہے تاکہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے قومی ایمرجنسی کے اعلامیے کوپلٹا جاسکے، جس کے تحت بھارت سے کی جانے والی درآمدات پر 50 فیصد محصولات عائد کئے گئے ہیں۔ قرارداد میں اِن اقدامات کو غیرقانونی اور امریکی ورکروں، صارفین اور دو طرفہ تعلقات کیلئے نقصان دہ بتایا گیا ہے۔ قانون ساز Deborah Ross، Marc Veasey اور راجا کرشنا مورتی نے کہا ہے کہ اگست میں ہنگامی اختیارات کے تحت عائد کئے گئے محصولات غیر قانونی ہیں اور اِس سے امریکہ اور بھارت کے تعلقات کو نقصان پہنچ رہا ہے، ساتھ ہی امریکی صارفین کیلئے لاگت میں اضافہ ہورہا ہے۔ اِس قرارداد کا مقصد اضافی 25 فیصد ثانوی محصولات کو منسوخ کرنا ہے، جو 27 اگست کو بھارتی اشیاء پر عائد کئے گئے تھے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔