امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ملک شام کی خراب صورتحال سے نکلنے میں تعاون فراہم کرنے کے وعدے کے بعد امریکہ نے اُس پر عائد پابندیوں میں نرمی کیلئے ایک اہم اقدامات کئے ہیں۔ امریکہ محکمہ خزانہ نے شام کی عبوری حکومت، اُس کے سینٹرل بینک اور سرکاری ملکیت والے اداروں کے ساتھ لین دین کی اجازت کے سلسلے میں ایک عام لائسنس جاری کیا ہے۔ وزیر خارجہ Marco Rubio نے بنیادی ڈھانچے کیلئے اہم سرمایہ کاری اور انسانیت نوازی پر مبنی امداد کی اجازت کی غرض سے 180 دن کیلئے Caesar Act کو ختم کئے جانے کا بھی اعلان کیا ہے۔ ادھر یوروپی یونین کے سفارتکاروں نے شام کے صدر بشارالاسد کی برطرفی کے بعد شام پر عائد اقتصادی پابندیوں کو ہٹانے سے اتفاق کیا ہے تاکہ تعمیر نو میں تعاون دے سکے۔ اس سلسلے میں برسلز میں وزرائے خارجہ کی جانب سے آج دیر گئے ایک باقاعدہ اعلان کی توقع ہے۔
Site Admin | May 24, 2025 9:43 PM
امریکی انتظامیہ نے جنگ سے متاثرہ ملک کیلئے صدر ٹرمپ کے وعدے کے بعد شام پر عائد پابندیاں ہٹا لی ہیں