March 28, 2025 9:58 PM

printer

امریکی افواج نے آج یمن کے حوثی باغیوں کے کنٹرول والے علاقوں پر 40 سے زیادہ فضائی حملے کیے ہیں

امریکی افواج نے آج یمن کے حوثی باغیوں کے کنٹرول والے علاقوں پر 40 سے زیادہ فضائی حملے کیے ہیں۔ میڈیا کی خبروں کے مطابق یہ حملے صنعاء بین الاقوامی ہوائی اڈہ، فوجی ٹھکانے اور شمال کے دیگر علاقوں کو نشانہ بناکر کیے گئے۔ حوثی باغیوں کے ذریعے چلائے جانے والے Masirah  ٹیلی ویژن نے یہ اطلاع دی ہے۔ ان حملوں میں ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مرکزی صنعاء میں ایک فوجی کیمپ پر ہوئے حملے کے نتیجے میں مکانات، عمارتیں اور دکانیں تباہ ہوگئی ہیں۔

تل ابیب کے قریب ایک فوجی علاقے اور اسرائیل کے Ben Gurion ہوائی اڈے پر حوثی باغیوں کی جانب سے بیلیسٹک میزائل داغے جانے کی ذمہ داری قبول کرنے کے کچھ گھنٹے بعد یہ حملے کیے گئے۔

15 مارچ سے حوثی باغیوں کے خلاف امریکی فضائی حملے شروع کیے جانے کے بعد یہ اب تک کا شدید ترین حملہ تھا۔ گزشتہ حملوں میں 50 سے زیادہ افراد مارے جاچکے ہیں۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں انسانی بنیادوں پر امدادی سامان کی رسائی روکے جانے کے بعد حوثی باغیوں کی اسرائیلی ٹھکانوں پر حملے کی دھمکی کے بعد تناؤ مزید بڑھ گیا ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔