July 14, 2025 2:35 PM

printer

امریکہ یوکرین کو روس کے خلاف جنگ میں مدد کرنے کی غرض سے پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام فراہم کرے گا۔

امریکہ یوکرین کو روس کے خلاف جنگ میں مدد کرنے کی غرض سے پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام فراہم کرے گا۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے میری لینڈ میں Joint Base Andrews میں میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے یوکرین کو دیے جانے والے پیٹریاٹ میزائلوں کی تعداد پر ابھی اتفاق نہیں کیا ہے، لیکن انہوں نے کہا کہ یوکرین کو کچھ ضرور دیے جائیں گے کیونکہ اسے واقعی تحفظ کی ضرورت ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن سے اپنی مایوسی کا اعادہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ امریکہ یوکرین کو پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام فراہم کرے گا، جس کی اُسے اشد ضرورت ہے، کیوں کہ پوتن نے بہت سے لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔ امریکہ نے یہ قدم اپنے اِس فیصلے کے محض دو ہفتے بعد اُٹھایا ہے کہ وہ یوکرین کو بعض اسلحوں کی فراہمی روک دے گا۔