امریکہ کے نائب صدر JD Vance نے خبردار کیا ہے کہ اگر حماس ہتھیار ڈالنے سے انکار کرتا ہے، تو اس کو تباہ کردیا جائے گا۔ لیکن انہوں نے کہا کہ اگر گروپ تعاون کرتا ہے تو حماس کے لڑاکوں کو بخش دیا جائے گا۔ اسرائیل کے اپنے دورے کے دوران نائب صدر Vance نے یرغمالوں کے آہستہ تبادلے پر بات چیت کی اور اس کیلئے ملبے اور نامعلوم مقامات کو وجہ بتایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوششیں جاری ہیں، اس لئے صبر سے کام لیا جائے۔ اسرائیل اور حماس نے جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے اس کی مسلسل خلاف ورزی کیلئے ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔×
Site Admin | October 22, 2025 3:02 PM
امریکہ کے نائب صدر JD Vance نے خبردار کیا ہے کہ اگر حماس ہتھیار ڈالنے سے انکار کرتا ہے، تو اس کو تباہ کردیا جائے گا