امریکہ کے نائب صدر J D Vance بھارت کے چار دِن کے دورے پر آج نئی دلّی پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے اُن کا خیر مقدم کیا۔ جناب Vance کے ہمراہ اُن کی اہلیہ اُوشا Vance اور امریکی انتظامیہ کے سرکردہ ارکان بھی بھارت آئے ہیں۔ نائب صدر Vance کا بھارت کا یہ پہلا دورہ ہے۔ وہ آج شام وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات کریں گے۔
امریکی نائب صدر کی دلّی میں دیگر مصروفیات بھی رہیں گی۔ اِس کے بعد وہ جے پور اور آگرہ بھی جائیں گے۔ امریکہ کے نائب صدر کے بھارت کے دورے سے دونوں ملکوں کو باہمی تعلقات میں پیشرفت کا جائزہ لینے کا موقع ملے گا۔
اِس کے علاوہ وہ وزیراعظم نریندرمودی کے امریکہ کے دورے کے موقع پر اِس سال 13 فروری کو جاری کیے گئے بھارت – امریکہ مشترکہ بیان کے نتیجوں پر عمل درآمد کا جائزہ بھی لیں گے۔
طرفین علاقائی معاملات کے ساتھ ساتھ باہمی مفاد کے عالمی اُمور پر بھی تبادلہئ خیال کریں گے۔x