امریکہ کے نائب صدر J. D Vance بھارت کے چار روزہ دورے پر کل نئی دلی پہنچ رہے ہیں۔ اُن کے ہمراہ ان کی اہلیہ اوشا Vance، ان کے بچے اور امریکی انتظامیہ کے سینئر ارکان بھی بھارت آرہے ہیں۔ جناب Vance کا بھارت کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ وہ کل شام کو وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ نائب صدر Vance اور ان کے ساتھ آنے والے وفد کی دلی میں دیگر مصروفیات رہیں گی اور اُن کا جے پور اور آگرہ جانے کا بھی پروگرام ہے۔
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ یہ دورہ، باہمی تعلقات میں پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے دونوں فریقوں کو ایک موقع فراہم کرے گا اور ساتھ ہی وزیر اعظم نریندرمودی کے امریکہ کے دورے کے دوران اس سال 13 فروری کو جاری کئے گئے بھارت-امریکہ مشترکہ بیان کے نتائج کے نفاذ کا جائزہ لینے کا بھی موقع فراہم کرے گا۔
دونوں فریق علاقائی اور عالمی سطح پر رونما ہونے والے باہمی مفاد کے واقعات پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔×