امریکہ کے نائب صدر JD Vance اور ان کے کنبے نے آج جے پور میں Amber قلعے کا دورہ کیا۔ وزیرِ اعلیٰ Bhajanlal Sharma اور نائب وزیرِ اعلیٰ دِیا کماری نے قلعے میں، اُن کا خیر مقدم کیا۔
Vance کا کنبہ آج صبح تقریباً 9 بجے یونیسکو کے عالمی وراثت کے مقام امبر فورٹ پہنچا۔ وہاں اُن کا شاندار استقبال کیا گیا۔ جیسے ہی وہ قلعے کے، خاص صحن Jaleb Chowk میں داخل ہوئے، دو سجی ہوئی ہتھنیوں چندا اور مالا نے سونڈ اٹھاکر اُن کا خیرمقدم کیا۔ کنبہ لوک رقص پر مشتمل ثقافتی پروگرام سے لطف اندوز ہوا، جس میں راجستھان کی گوناگوں ثقافت کی جھلک پیش کی گئی۔ اَمبر Kachhwaha راجپوتوں کی راجدھانی تھی۔ بعد میں راجدھانی کو جے پور منتقل کردیا گیا تھا۔ جناب Vance آج سہ پہر جے پور میں بھارت-امریکی تجارتی تعلقات کے مستقبل پر ایک کاروباری چوٹی کانفرنس سے خطاب کریں گے