ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 11, 2025 10:18 AM | TRUMP DISCHARGE

printer

امریکہ کے منتخبہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو، ہَش مَنی کیس میں اُن کو قصوروار پائے جانے کے سلسلے میں، اُنہیں سزا سنائے جاتے ہوئے غیر مشروط راحت دی گئی ہے۔

امریکہ کے منتخبہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو، ہَش مَنی کیس میں اُن کو قصوروار پائے جانے کے سلسلے میں، اُنہیں سزا سنائے جاتے ہوئے غیر مشروط راحت دی گئی ہے۔ اِس غیر مشروط راحت سے، اِس کیس میں جناب ٹرمپ کے ایک مجرم ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔ اِس کا مطلب ہے کہ جناب ٹرمپ کو، جو مستقبل میں صدر بننے والے ہیں، قید نہیں ہوگی، اُن پر کوئی جرمانہ عائد نہیں ہوگا اور اُنہیں کسی آزمائش سے نہیں گزرنا ہوگا، البتہ اُنہیں مجرم قرار دیا گیا ہے، یہ بات اپنی جگہ برقرار رہے گی۔ اِس کے باوجود جناب ٹرمپ صدر کا عہدہ سنبھال سکیں گے۔ وہ ایسے پہلے امریکی صدر ہوں گے، جنہیں مجرم قرار دیا جا چکا ہے۔

پچھلے سال نومبر میں صدارتی انتخاب سے پہلے ایک جیوری نے جناب ٹرمپ کو، تجارتی گھوٹالے سے متعلق 34 الزامات کے تحت مجرم قرار دیا تھا۔

یہ الزامات 2016 کی صدارتی انتخابی مہم کے دوران،  Stormy Danielsکو چُپ رہنے کے عوض رقم دینے سے متعلق ہیں۔ البتہ صدارتی انتخابات اور اُن کی طرف سے اپیلیں کیے جانے کی وجہ سے اُن کی سزا مؤخر کر دی گئی تھی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔