ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 29, 2025 3:13 PM

printer

امریکہ کے مختلف حصوں میں بھارتی برادری نے وحشیانہ پہلگام حملے کے متاثرین کے لیے دعائیہ جلسوں اور شب بیداری کا اہتمام کیا

امریکہ کے مختلف حصوں میں بھارتی برادری نے وحشیانہ پہلگام حملے کے متاثرین کے لیے دعائیہ جلسوں اور شب بیداری کا اہتمام کیا۔

نیوجرسی کے ایڈیسن میں بھارتی – امریکی برادری کی قریب 20 تنظیموں کی نمائندگی کرنے والے 300 سے زیادہ اراکین، اس بہیمانہ دہشت گرد حملے کی مذمت کے لیے جمع ہوئے۔

Ohio کے کولمبس میں کمیونٹی اراکین نے بھارت اور امریکی پرچم ساتھ لے کر اتحاد اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردانہ حملے کے خلاف مزاحمت کا مظاہرہ کیا۔

اِس دوران دنیا بھر میں بھارتی برادری کے لوگوں نے متاثرین کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے پہلگام  دہشت گردانہ حملے کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے۔

اِس کے علاوہ کینیڈا، ڈنمارک، برطانیہ، فرانس، فِن لینڈ، جرمنی اور اسپین میں بھی احتجاج کیے گئے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں